حیدرآباد۔ 26۔جنوری (اعتمادنیوز) حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز مختلف مقامات پر نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی منظوری سے4مختلف مقامات پر گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری فری میڈیکل کیمپس کا آج بروز پیر 27جنوری کو آخری دن ہے۔ جن کے اوقات 2بجے دن سے8بجے شب تک ہیں۔ ان کیمپس میں روزانہ سینکڑوں مرد و خواتین اور
بچوں کو ماہر ڈاکٹرس معائنہ کررہے ہیں۔ فری دوائیں‘ عینکیں اور ٹانک بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ یہ کیمپس اویسی کمیونٹی ہال سلطان نگر‘ ایرا گڈہ سائٹ III‘ ویکرسیکشن کالونی بورابنڈہ ‘ کارمیکا نگر کمیونٹی ہال‘ حبیب فاطمہ نگر‘ رحمت نگر میں منعقد ہورہے ہیں۔ جناب اطہر فاروقی سرگرم مجلسی کارکن آرگنائزرس کیمپس نے عوام سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔